پیرس ،7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چوٹ کی وجہ سے باہر کرسٹیانو رونالڈو کی کمی جھیل رہے یورپی چمپئن پرتگال کو عالمی کپ 2018کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ہاتھوں 0.2سے شکست جھیلنی پڑی۔پہلے ہاف میں بریل ایمبولو اور ایڈمر میہمدی نے گول کرکے سوئٹزرلینڈ کو سبقت دلائی جو آخر تک قائم رہی۔یورو 2016رنر اپ فرانس کو گروپ اے میں بیلاروس نے ڈرا پر روکا جبکہ ہالینڈ نے سویڈن سے 1.1سے ڈرا کھیلا۔بلجیم نے نیکوسیا میں کھیلے گئے میچ میں قبرص کے لیے 3.0سے شکست دی۔گروپ اے میں بلغاریہ نے لکجیمبرگ کو 4.3سے شکست دی۔بوسنیا اور ہرزیگوینا نے گروپ ایچ میں ایسٹونیا لیے کو 5.0سے شکست دی۔